(فاطمہ عارف،عیسی ترین)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل ہوگیا،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے،آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان
خاران ،قلات،چاغی،نوشکی،واشک،مستونگ ،سبی،نصیر آباد،ژوب،شیرانی،بارکھان،موسی خیل ،کوہلو،جھل مگسی،لورالائی،زیارت،کوئٹہ،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بھی بارشوں کی مزید پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ,،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ,نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ,تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ,بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 14اور گوادر میں 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موسم بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خوشگوار ہوگیا،ہوامیں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے ،ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوران پرواز پائلٹ سو گیا، 153 مسافروں کے ساتھ پھر کیا ہوا؟
محکمہ موسمیات نے رمضان کےپہلےعشرےمیں ابررحمت برسنےکی پیش گوئی بھی کر دی جبکہ آئندہ24گھنٹوں کےدوران بارش ہوگی۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چھٹے نمبر پر آگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح190ریکارڈ کی گئی ،فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح322،سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح242 اور ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح242ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں,محکمے کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔