(24 نیوز) آصف علی زرداری کی جانب سے دوسری بار صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا،وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے،حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام اور دیگر شامل ہیں، اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں چودھری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں،اس کے علاوہ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ ،اعظم نذیر تارڑبھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ 12 سے 14 وزراء پر مشتمل ہو گی، پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، خارجہ، توانائی، منصوبہ بندی اور داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے، اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال اور محمد اورنگزیب کو کابینہ شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سال مذاکرات کے بعدبڑے معاہدہ پر دستخط
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے صدر مملکت کو نام تجویز کر دیئےتھے، وزیر اعظم نے 13 ارکان کو بطور وفاقی وزرا تقرر کی تجویز دی، وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کے تحت اسحاق ڈار اور مصدق ملک کو بھی بطور وفاقی وزرا تقرر کی تجویر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ، احسن اقبال اور رانا تنویر کا بطور وفاقی وزرا تقرر کیا جائے ، جام کمال ، انجینئر امیر مقام ، اویس لغاری کا طور وفاقی وزرا تقرر کیا جائے ، عطا اللہ تارڑ ، خالد مقبول صدیقی ، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ بطور وفاقی وزرا تقرر کیا جائے ۔
اسحاق ڈار اور مصدق ملک اپنی سینیٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی بطور وفاقی وزرا کام کریں گے، وزیرا عظم نے آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کے تحت محمد اورنگزیب ، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی وفاقی وزرا تقرر کی تجویز دی۔
علاوہ ازیں دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج شام کو طلب کر لیا ہے۔