آسکر ایوارڈ 2024 کا میلہ،فلم" اوپن ہائیمر" نے جیت لیا

Mar 11, 2024 | 12:23:PM

(24 نیوز) فلمی دنیا کے سب سے معتبر آسکر ایوارڈز 2024 کی رنگا رنگ تقریب کا میلہ فلم" اوپن ہائیمر" نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  96ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے ڈولبی تھیٹر میں جاری ہے، اس بار کل 23 کیٹیگریز میں آسکر ایوارڈز دیے جا رہے ہیں۔

اس سال ہالی ووڈ کی فلم اوپن ہائیمر نے ایوارڈ حاصل کرنے میں باربی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس فلم کو 13 نامزدگیاں ملی تھیں جن میں سے اس نے 7 ایوارڈز جیتے اور اس کے ساتھ ہی "اوپن ہائیمر" اس سال سب سے زیادہ آسکر جیتنے والی فلم بن گئی۔

سیلین مرفے کو بہترین اداکار کا حقدار قرار دیا گیا اس کے علاوہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم پورتھنگ میں کردار پر ایما اسٹون کو ملا جبکہ فلم اوپن ہائیمر کے ہی کرسٹوفر نولان بہترین فلم ڈائریکٹر قرار پائے ہیں۔

  96ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی اوپن ہائیمرکے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کے نام رہا جبکہ بہترین معاون اداکارہ ڈاؤن جوئے نے فلم دی ہولڈ اوور پر ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کا عادل درانی کی دوسری شادی پر ردعمل 

اس سال بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ دی بوائے اینڈ دی ہیرن کو دیا گیا، بیلی ایلش اور ان کے بھائی فینیئس او کونل کو فلم باربی کے گانے واٹ واز آئی میڈ فار کیلئے ایوارڈ دیا گیا۔

  اس کے علاوہ "اوپن ہائیمر" کو کئی دیگر کیٹیگریز میں آسکر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں، فلم نے بہترین اوریجنل گانے کے اسکور اور بہترین فلم ایڈیٹنگ اور بہترین سنیماٹو گرافی کیٹیگریز کا ایوارڈز بھی اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے 1 بلین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ہے، یہ فلم اس سے قبل بافٹا ایوارڈ، گولڈن گلوبز اور کریٹکس چوائس ایوارڈز میں بھی بڑی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

مزیدخبریں