سربراہ اے این پی اسفند یار ولی کی اہلیہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔
ترجمان اے این پی زاہد خان کی جانب سے جاری بیان میں اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی۔
ترجمان اے این پی نے بتایا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان کی شریک حیات اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ محترمہ بقضائے الہی وفات پاگئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کے اوقات کے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ (آمین) pic.twitter.com/J6rONJDbxb
— Awami National Party (@ANPMarkaz) March 11, 2024
یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کا ریٹ گر گیا