فردوس شمیم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

Mar 11, 2024 | 14:40:PM
 فردوس شمیم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں فردوس شمیم نقوی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت  نےپی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن فردوس شمیم کو جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار وکیل بابر اعوان، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عمران فاروق اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے 
 وکیل کا کہنا  تھا کہ  درخواست گزار  پی ٹی آئی کی مرکزی کور کمیٹی کے ممبر ہیں ، جیل حکام جان بوجھ کر درخواست گزار کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے،درخواست گزار کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، 
 سٹیٹ کونسل کی طرف سے کہا گیا کہ  بانی پی ٹی آئی نے خود جیل حکام سے کہا ملاقاتوں سے متعلق فوکل پرسن سے رجوع کیا جائے،درخواست گزار فوکل پرسن سے رجوع کریں،عدالت نے فوکل پرسن کی قانونی حیثیت سے متعلق دلائل طلب کر لیے،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں ؛ 'یہ تو عدلیہ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی گئی ہے'