شہرلاہور کےمختلف علاقوں میں بونداباندی،ٹھندی ہواؤں سے موسم خوشگوار

Mar 11, 2024 | 14:42:PM

(کومل اسلم )شہر لاہور میں جاتی سردی  کو بوند باندی اور ٹھنڈی ہواؤں نے روک لیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہرلاہور نے بادلوں کی چادراوڑھ لی،کالی گھٹائیں،سرد ہوائیں اور بونداباندی نے موسم میں سردی کااحساس بڑھا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 226ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق  یو ایس قونصلیٹ 333،فدا حسین 323 ائیرکوالٹی انڈیکس،سید مراتب علی روڈ 223، فیز8 ڈی ایچ اے 199ا ے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت13 ، زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کب کب بارش اور برفباری ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنادی

مزیدخبریں