عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں، اُمید ہے انصاف ملے گا، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ انصاف ملے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنرل الیکشنز کے کچھ دستاویزات لے کر بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے تھے، سینیٹ انتخابات کیلئے بانی پی ٹی آئی سے دستاویزات کے ساتھ مشاورت کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ میں تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں، جس غیرآئینی اور غیرقانونی طریقے سے ٹرائل ہوا عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ نوٹس لے , بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے اُمید ہے کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ 'یہ تو عدلیہ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی گئی ہے'