شمالی وزیرستان، ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسرے کنوئیں سے گیس دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد مںصور) شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسرے کنوئیں سے گیس دریافت کرلی گئی ہے جبکہ تیسرے اور چوتھے کنوئیں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔
کئی سالوں سے دہشتگردی کے شکار شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کوششوں سے امن قائم ہونے کے بعد علاقے میں ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں، شمالی وزیرستان میں ارضیاتی سرویز کے بعد 2021ء میں شیوا ون پر ڈرلنگ کا آغاز ہوا، جہاں سے مئی 2022ء میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا جبکہ جون 2023ء میں شیوا 2 پر ڈرلنگ شروع ہوئی اور جنوری 2024ء میں ایک اور بڑا ذخیرے کی دریافت ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: پاک فوج کی زیرِ نگرانی بلوچستان لیوی اہلکاروں کا تربیتی کورس مکمل
منصوبے پر کام کرنے والی ماڑی پیٹرولیم کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ مقامی لوگ روزگار کے مواقع میسر آنے پر بے حد خوش ہیں۔ عمائدین علاقہ نے توقع ظاہر کی کہ ان منصوبے سے لوگوں کا طرز زندگی بدلے گا۔
دوسری جانب خواتین کو روزگار اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی سمیت ان کے معمولات زندگی میں بہتری کیلئے بھی کئی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
ماڑی پیٹرولئیم علاقے میں تیل اور گیس کی دریافت کیلئے مزید 2 کنوؤں کی ڈرلنگ پر جلد کام شروع کررہی ہے۔