رمضان المبارک ،پاکستان میں آج پہلا روزہ ہے

Mar 11, 2024 | 18:14:PM

(عامر شہزاد ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ،آج ملک بھر میں پہلا روزہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس  اور دیگر صوبوں میں ہونے والے زونل اجلاس سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد  مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان میں منگل کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا، تمام صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ اور وفاقی دارالحکومت  اسلام آبا سے بھی چاند نطر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ۔ 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں ممبران ڈاکٹر محمد حسین اکبرسید مشاہد حسین ،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پاکستان مولانا محمد اشرف علی اور مفتی فیصل احمد اجلاس میں شریک ہیں،مفتی علی اصغر عطاری ، مولانا محمد یسین ظفر ۔مولانا علامہ پیر سید شاہد علی جیلانی ، مولانا حافظ عبدلغفور اور مفتی قاری مہراللہ بھی اجلاس میں شریک ہیں، سپارکو نمائندہ غلام مرتضیٰ  بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر پھر مہنگا، سٹاک ایکس چینج سے بھی بری خبرآ گئی 

مزیدخبریں