سینیٹ  انتخابات کا شیڈول 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا

Mar 11, 2024 | 18:15:PM

(عثمان خان) الیکشن کمیشن سینیٹ  انتخابات کا شیڈول 14 مارچ کو جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور چاروں صوبائی دفاتر سے آج سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، امیدوارکاغذات نامزدگی 15 اور 16  مارچ کو متعلقہ آر او کے پاس جمع کرائیں گے۔
  تفصیلات کے مطابق  پنجاب کی 7 جنرل نشستوں اور خواتین کی 2 علما اور ٹیکنوکریٹ کیلئے 2 اور غیر مسلم کی ایک نشست، سندھ کی 7 جنرل ، 2 خواتین ،2علما اور ٹیکنوکریٹ  اور ایک غیر مسلم کی  نشست، خیبر پختونخوا کی 7 جنرل ، 2 خواتین ،2علما اور ٹیکنوکریٹ کی  نشستوں اور بلوچستان کی 7 جنرل ، 2 خواتین ،2علما اور ٹیکنوکریٹ  نشستوں پر انتخاب ہو گا جبکہ وفاقی دارالحکومت کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہو گا۔

واضح رہے کہ سابق فاٹا کے 4 ارکان کی جانب سے خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب نہیں ہوگا اور صرف 48 نشستوں پر انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔
خیال رہے کہ سابقہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد سینیٹ میں فاٹا کے لیے مختص  نشستیں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ نومنتخب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی بینک کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

مزیدخبریں