بھارت میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، صبح پہلا روزہ ہوگا

Mar 11, 2024 | 18:54:PM
بھارت میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، صبح پہلا روزہ ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک میں بھی صبح پہلا روزہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنو میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، بھارت میں بھی (صبح) منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت دیگر شہروں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، پاکستان بھر میں صبح ماہ صیام کا پہلا روزہ ہو گا، رویت ہلال کمیٹی نے بھی رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے بعد کس شہر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہو گئی