رانا ثنااللہ اور سعد رفیق نےحکومتی عہدہ لینے سے انکار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق نے حکومتی عہدہ لینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنےبھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دباؤ میں الیکشن لڑا،ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنا اللہ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے اور انہوں نے پارٹی کے قائد نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا،رانا ثنااللہ کا مؤقف ہے کہ ن لیگ کا صوبائی صدر ہوں، پارٹی پالیسی کا پابند ہوں،خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یکم رمضان کو موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنا دی