(احمد رضا) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9 میں شامل 2 کھلاڑیوں اور ایک ٹیم کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں شامل 2 کھلاڑیوں اور ایک ٹیم کو سزا سنا دی گئی، وکٹوں (سٹمپس) کو کک مارنے پر نسیم شاہ کو میچ فیس کے 10 فیصد جرمانے کی سزا سنائی گئی اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سکندر رضا بٹ کو بھی ضابطے کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے ایک اور بڑی ٹیسٹ ٹیم کو وائٹ واش کر دیا
علاوہ ازیں پی سی بی کی جانب سے سلو اوور ریٹ پر ملتان سلطانز کو بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔