مہنگائی قابو کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی قابو کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے،اب وقت آگیا ہے کہ ۔۔۔کرو یا مرجاؤ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مہنگائی قابو کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے،اشرافیہ کا قبضہ 80 فیصد وسائل پر ہے،سالانہ 500ارب روپے کی بجلی چوری میں غریب کا کیا قصور؟اشرافیہ کو سبسڈی دینے کا کیا جواز ہے؟ وزیراعظم نے کہاکہ گردشی قرضوں کا حجم 5ہزار ارب روپے تک جاپہنچا، سرپلس بجلی کی منافع بخش کھپت کا سوچا نہیں جاتا، پی آئی اے پر 825 ارب روپے کا قرضہ ہے، سرکاری ملازمین کو ادھار لے کر تنخواہیں دے رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ۔۔۔کرو یا مرجاؤ۔
کابینہ اجلاس سے خطاب انہوں نے کہاکہ ٹیکس وصولی سے 3 گنا زیادہ کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں، ایک سیکنڈ کا ضیاع بھی قبول نہیں کروں گا، پاکستان کی نئے ولولے سے خدمت کرنی ہے،
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ 8فروری کو مختلف سیاسی جماعتوں کو مینڈیٹ ملا،تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا،ہمارے اقدامات کی وجہ سے نگران حکومت کے دور میں معیشت قابو میں رہی،تیزی سے بہتری کے اس سفر پر روانہ ہوں گے جس کا عوام کو شدت سے انتظار ہے،ان کا کہناتھا کہ حکومت نے 12 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نو منتخب وزیرخزانہ اورنگزیب خان نے استعفیٰ دے دیا