سائبر حملہ، دنیا بھر میں"ایکس" کی سروس بند، ایلون مسک نے الزام یوکرین پر لگا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)ارب پتی کاروباری شخصیت اور محکمہ گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنا، جس کے پیچھے ”یوکرین کے علاقے“ سے آنے والے آئی پی ایڈریسز تھے۔
پلیٹ فارم کو پیر کے روز کئی بار سروس معطل ہونے کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ”ایکس“ وقفے وقفے سے آن لائن آتا اور پھر کریش ہو جاتا۔
مزید پڑھیں:ہفتے کے مقبول ترین سمارٹ فونز کی فہرست جاری
مسک نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اصل میں کیا ہوا، لیکن ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا تاکہ ایکس سسٹم کو بند کیا جا سکے، حملے کے آئی پی ایڈریسز یوکرین کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
ایک عوامی ٹیلیگرام چینل کے مطابق پرو-فلسطین ہیکر گروپ ”ڈارک اسٹورم ٹیم“ نے ایکس پر ڈی ڈوس (DDoS) حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، یہ گروپ ان ممالک اور اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے جانا جاتا ہے جو اسرائیل کے فوجی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہوئے تھے۔
ایلون مسک نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ یہ خلل ایک طاقتور سائبر حملے کی وجہ سے آیا۔