موٹروے پر اوور سپیڈ،20 مقدمات درج، ایک ڈرائیور گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز)موٹروے پولیس کی اوور سپیڈ کر نے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، خلاف ورزیوں پر 20 مقدمات درج ایک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان موٹروے سید عمران احمد کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ڈرائیوروں کیخلاف 4 مقدمات درج کیے گئے، لاہور اسلام آباد موٹروے پر6مقدمات درج کیے گئے، ایم تھری پر ایک ، M-4 اور M-5 پر 9 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
ترجمان موٹروے نے کہا ہے کہ موٹرویز پر سفر کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس روہڑی سٹیشن پر حادثے کا شکار
پانچ دن پہلے موٹروے پولیس نے پہلی ایف آئی آر درج کی اور ڈرائیور کو 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق یہ واقعہ M-4 موٹر وے پر ملتان کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی قانونی حد سے تجاوز کرتے ہوئے پکڑی گئی۔
ڈرائیور رحیم خان کیخلاف ملتان کے تھانہ بدھلہ سنت میں مقدمہ درج کرا گیا۔
تین لین والی موٹر ویز پر گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ پبلک سروس گاڑیاں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود ہیں۔