اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نئی سٹوریز شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

Mar 11, 2025 | 11:14:AM
 اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نئی سٹوریز شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ سوشل میڈیا پر نئی سٹوریز شیئر  کرنے پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

24 سالہ اداکارہ کو بولڈ طرزِ زندگی کے سبب اکثر اوقات ہی تنقید کا سامنا رہتا ہے،اس تنقید میں شدت اس وقت آئی جب اداکارہ نے اپنا واضح طور پر وزن کم کیا اور کاسمیٹک سرجریز کروا لیں جس سے ان کے چہرے کی معصومیت میں کمی آئی۔

اداکارہ نے حال ہی میں نئی سٹوریز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں،ان سٹوریز میں اداکارہ علیزے شاہ کو مغربی لباس پہنے، پاؤٹ کرتے ہوئے سیلفی ویڈیو بناتے اور شوٹنگ کے لیے تیار ہونے کے دوران جوس پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی چوتھی انسٹاگرام سٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر انہوں نے جواب بھی دیا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ روزہ رکھ کر میری سٹوری دیکھنے کی کیا تُک ہے؟

 ایک اور سٹوری میں اداکارہ علیزے شاہ نے مشرقی لباس پہن کر پوز کرتے ہوئے صارفین سے پوچھا ہے کہ اب ٹھیک ہے؟