سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے ، ڈالر معمولی سستا

Mar 11, 2025 | 12:38:PM
سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے ، ڈالر معمولی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 14 ہزار پوائنٹس کی حد کھو دی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر مثبت میں تبدیل ہو گیا ، اس کے بعد ایک بار پھر انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی۔

سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 724 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 632 پوائنٹس پر آ گیا۔ کاروبار میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

  یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بجلی سستی کر نے کیلئے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے پر آ گئی۔