(24 نیوز)پاکستان کے باصلاحیت، نوجوان فٹبالر محمد ریاض معاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔
ہنگو کے 29 سالہ محمد ریاض نے 2018ء کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ آج یہی قومی ہیرو حلوائی بن کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے جلیبیاں بیچ رہا ہے۔
قومی فٹبالر محمد ریاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں جلیبیاں بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: شرراتی بچوں نے اژدھے کو ہی کودنے والی رسّی بنا لیا، ویڈیو وائرل
محمد ریاض کی اس ویڈیو نے جہاں فٹبال کے شائقین سمیت قوم کے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے وہیں حکومت کی بے حسی بھی واضح نظر آ رہی ہے۔
قومی ہیرو کی اس حالت پر شائقین شدید افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
محمد ریاض کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ملک میں قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ ہر کھیل کی صورتِ حال خستہ ہے۔
صارفین کا محمد ریاض کی ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کرکٹ کو چھوڑ کر ملک کے دیگر کھیلوں اور کھلاڑیوں پر توجہ دی جائے۔