معروف کورین گلوکار 43 سال کی عمر میں چل بسے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)جنوبی کوریا کے معروف گلوکار وہیسونگ پیر کو دارالحکومت سیول میں اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے، ان کی عمر 43 برس تھی۔
گلوکار کو دل کا دورہ پڑنے کی حالت میں پایا گیا اور جب تک ان کی لاش ملی ان کی موت کو خاصہ وقت گزر چکا تھا، جبکہ جائے وقوع پر کسی قسم کی بیرونی مداخلت کے آثار نہیں تھے۔
مزید پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد ہی طلاق
وہیسونگ، جن کا اصل نام چوئی وہی سنگ ہے، نے 2002 میں گلوکاری میں ڈیبیو کیا اور اپنی سریلی آؤاز کی بدولت جلد ہی اپنا نام بنا لیا، وہ 2000 کی دہائی میں بڑے پیمانے پر مقبول تھے اور انہیں جنوبی کوریا میں R&B کو مقبول بنانے کا سہرا دیا گیا ۔
اپنے کریئر کے کئی برسوں کے دوران وہیسنگ نے خود کو K-pop سٹارز کے لیے ایک مینٹور اور ووکل کوچ کے طور پر قائم کیا، یہاں تک کہ ان میں سے کچھ کے لیے گانے بھی لکھے۔