حکومت معیشت کی جو تصویر دکھا رہی، حقیقت اس کے برعکس ہے: جمشید اقبال چیمہ

 صنعتکار،تاجر،عام آدمی مشکلات سے دوچار ہے: سینئر رہنما ،پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے عہدیداروں نے خیریت دریافت کی

Mar 11, 2025 | 14:26:PM
حکومت معیشت کی جو تصویر دکھا رہی، حقیقت اس کے برعکس ہے: جمشید اقبال چیمہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معیشت کی جو تصویر دکھائی جارہی ہے حقیقت اس کے برعکس ہے ، معیشت کی بہتری کے نام پر حکمران ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں اور بغلیں بجا رہے ہیں جبکہ کسانوں، صنعتکاروں اور تاجر وں سمیت عام آدمی شدید مشکلات سے دوچارہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے لئے آنے والے پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر غلام دستگیراعوان اور خالد اعوان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، دونوں رہنمائوں نے جمشید اقبال چیمہ سے ان کی صحت کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور ان کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

مزید پڑھیں:چینی 15 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمران جو اشاریئے پیش کر رہے ہیں ان کی بنیاد غیر ملکی قرضے ہیں اور ایسی پالیسیوں سے کبھی معاشی استحکام نہیں آ سکتا، انہوں نے کہاکہ آج کسان زبوں حالی کا شکار ہے اور ان کے لئے کاشتکاری کرنا مشکل ہو گیا ہے ، اگر کسان متنفر ہوا تو حکومت کے لئے پچیس کروڑ عوام کی خوراک کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹرانسفارمیشن پلان کی وجہ سے زراعت کے شعبے نے بے پناہ ترقی کی ، ہماری زرعی اجناس کی پیداوار کئی گنا بڑھ گئی تھیں اور اربوں روپے کسانوں کے گھروں میں گئے جس سے معیشت میں تحرک پیدا ہوا۔