(ویب ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت بلندسے بلند تر ہو گئی۔
ایک طرف حکومت کی جانب سے مہنگائی 9سال کی کم ترین شرح پر ہونے کی دعوے کئے جارہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، بازار سوداسلف لینے جائیں تو ہر چیزکی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، رمضان سے قبل 500روپے کلو ملنے والا مرغی کا گوشت آج بلندترین سطح پر پہنچ گیاہے۔
کوئٹہ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا،برائلرمرغی کا گوشت فی کلو 740 اور750روپے تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب لاہور میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی،سرکاری نرخ 595روپے جبکہ مرغی 700سے 725 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے،انتظامیہ چپ سادھ کر بیٹھی ہوئی ہے۔