دوسری شادی نہ کرنا یارو،پہلی بیوی کی اجازت بغیر لڈو کھانے والے کا برا انجام

Mar 11, 2025 | 17:27:PM
دوسری شادی نہ کرنا یارو،پہلی بیوی کی اجازت بغیر لڈو کھانے والے کا برا انجام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیرعالم) وزیر آباد میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کا لڈو کھانے والے نوجوان کو  جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑ گیا۔ عدالت نے نوجوان کو قید و جرمانہ کی سزا سنادی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق وزیر آباد  میں احمد رضا نامی نوجوان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی رچا لی،دوسری شادی کی خبر سن کر سائرہ  اسحاق نامی پہلی بیوی عدالت پہنچ گئی۔ سائرہ موقف اختیار کیا کہ میری 8 سال قبل احمد رضا سے شادی ہوئی جس سے دو بچے ہیں اور میرے خاوند نے بغیر اجازت شادی کرلی،۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنجوتھا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، بغیر اجازت شادی پر عدالت نے نوجوان کو قید و جرمانہ کی سزا سنادی، عدالت نے احمد رضا کو 6 ماہ قید 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے،علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے وکلاء کو شٹ اپ کال