راولپنڈی:قبرستان کے قریب ویرانے سے تشدد زدہ لاش برآمد

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی) روالپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقہ بھاٹہ دہری راجگان قبرستان کے قریب ویرانے سے تشدد زدہ لاش برآمد ۔
پولیس کے مطابق تھانہ کلر سیداں کے علاقہ بھاٹہ دہری راجگان قبرستان کے قریب سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، 23سالہ نوجوان کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے کوئی،مقتول روات کا رہائشی بتایا جا رہا ہے،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کے گلے پر گہرے زخم کے نشانات اور خون نکلا ہوا ہے،ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے،علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے وکلاء کو شٹ اپ کال