سبکدوش کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ سے اپنی کرسی بھی اُٹھا کرلے گئے،تصویر وائرل

Mar 11, 2025 | 19:38:PM
سبکدوش کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ سے اپنی کرسی بھی اُٹھا کرلے گئے،تصویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی اُٹھا کر لے گئے۔

کرسی اُٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کی تصویر سوشل میڈیا وائرل ہو گئی، اس تصویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا میں ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے اپنی کُرسی خریدنے کی روایت موجود ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے بھی بطور وزیرِ اعظم 9 سال اپنے استعمال میں رہنے والی کُرسی قیمت ادا کر کے حاصل کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے،علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے وکلاء کو شٹ اپ کال