میو ہسپتال انجیکشن کا معاملہ، تین نرسز قصور وار قرار، انکوائری شروع

Mar 11, 2025 | 20:35:PM

(زاہد چودھری)میو ہسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے دو مریضوں کی ہلاکت کے معاملہ  پر انکوائری کمیٹی نے تین نرسز کو قصور وار قرار دے دیا۔

تنیوں نرسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز ہو گیا ہے، سونینہ خالد ، حافظہ صائمہ سحر اور نازیہ حسن کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ان تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، تینوں نرسز پر سیفٹریکزون انجکشن کو تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔

میو ہسپتال میں 9 مارچ کو 16 مریضوں کو انجکشن لگنے کے بعد شدید ری ایکشن رپورٹ ہوا، اس واقعے میں دو مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

دریں اثنا نرسز کےخلاف کارروائی پر ساتھی نرسز سراپا احتجاج بن گئیں، نرسوں کی بڑی تعداد نے نرسنگ ہاسٹل میں احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران  نرسز نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے خلاف نعرے بازی کی،ینگ نرسز نےموقف اپنایا کہ جعلی ادویات خریدنے کے ذمہ داران کو بچانے کیلئے نرسز پر ملبہ ڈالا جارہا ہے ۔

  ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت جعلی و غیر معیاری انجکشن بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے ۔

مزیدخبریں