گورنر پنجاب کا پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

Stay tuned with 24 News HD Android App

(حسن علی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب ایگزیکٹو، لاہور اور ساہیوال ڈویژن کے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
گورنر سردار سلیم حیدر نے تمام میزوں پر جا کر کارکنوں سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی، پارٹی قیادت پیپلزپارٹی کو لاہور سمیت صوبے بھر میں مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔انھوں ںے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی ترقی ، خوشحالی اور عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے ہوئے ہے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہماری طاقت ہیں انہیں کوئی مسلہ یا پریشانی ہوئی تو اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں۔ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
گورنر کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کے لئے ہمیں انتھک محنت کی ضرورت ہے، ملک میں گڈ گورننس اور سیاسی استحکام کو فروغ دینے اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔