پیکا ترمیمی ایکٹ، PTI سےمنسوب6افراد کے خلاف مقدمات درج

Mar 11, 2025 | 20:47:PM
 پیکا ترمیمی ایکٹ، PTI سےمنسوب6افراد کے خلاف مقدمات درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج شروع کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے پاک فوج اور حکومتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرنا شروع کردیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات کا اندراج کر لیا ہے، یہ مقدمات تحریک انصاف سے منسوب ڈاکٹر شہباز گل ، عادل راجہ ، احمد نورانی ، شفیق الرحمان، صابر شاکر اور وقار ملک کے خلاف درج  کئے گئے ہیں۔ایف آئی اے  کے سائبر کراٗم سیل کی جانب سے ان مقدمات میں  پیکا ترمیمی ایکٹ اور سائبر ٹیررازم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے،علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے وکلاء کو شٹ اپ کال