سائیکل پر 15 سے زائد ممالک کا سفر کرنے والے شخص کی پاکستان آمد

Mar 11, 2025 | 21:42:PM

(24 نیوز)15 سے زائد ممالک کا سائیکل پر سفر کرنے والا شخص خیرپور پہنچ گیا۔

خیرپور کے علاقے کنب پہنچنے پر فرانسیسی شہری نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، فرانسیسی شہری فلپ سائیکل پر کئی ممالک کا سفر کر چکا ہے۔

فرانسیسی شہری فلپ اٹلی، اربنیہ، گریز، سائبریا، ترکی اور ایران کا سفر کر چکا ہے، فلپ نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ کے لوگوں نے بہت محبت دی۔

فلپ نے کہا کہ پاکستان کے دیگر علاقے بھی بہت خوبصورت ہیں، پاکستان آکر پتہ چلا یہاں کے لوگ محبتی اور بہت ہی اچھے ہیں، کنب پہنچنے پر فلپ کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں