امتحانات میں 80 فیصد نمبرز لینے والے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری

کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)امتحانات میں 80 فیصد نمبرز لینے والے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تعلیم کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
منصوبے کے تحت 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمیننس اسٹار کارڈ ملے گا۔
وزیراعلیٰ نے میٹرک ٹیک کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا بھی اعلان کیا جبکہ لاہور کے 338 سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی اجرا کیا۔
وزیراعلیٰ نے اسکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئےکہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے۔
طلبہ کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔