محبت اندھی ہوتی ہے،نامور اداکاروں نے اسکو  پانے کیلئےمذہب ہی تبدیل کرلیا

Mar 11, 2025 | 23:04:PM

(ویب رپورٹ)محبت اندھی ہوتی ہے اور اس میں رنگ و نسل، مذہب،زبان اور سرحد بھی نہیں دیکھی جاتی اور محبت ایسی نامراد چیز   ہے اور بڑے بڑے  اپنی محبت پانے کیلئے سب کچھ دائو پر لگا دیتے ہیں، اور اس بات کو بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور  اداکاروں نے حقیقت کا رنگ دیدیا ۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری بالی وُوڈ میں کئی ایک ستاروں نے اپنی محبت کو پانے کیلئے اپنا مذہب ہی تبدیل کر لیا ۔اداکار سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور انڈیا کی مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بنگالی فلموں سے کیا جس کے بعد بالی وُوڈ میں بھی اپنی دھاک بٹھانے میں کامیاب رہیں۔ اپنے کیریئر کے عروج میں شرمیلا ٹیگور پٹودی خاندان کے نواب کے پیار میں گرفتار ہوگئیں اور انہوں نے مذہب تبدیل کرکے مشہور کرکٹر نواب منصور علی خان سے شادی کر لی۔اسی طرح مشہور بالی وُوڈ اداکارہ امرتا سنگھ بھی ان بالی وُڈ ستاروں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی محبت پانے کے لیے اپنا مذہب چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔ امرتا سنگھ کا تعلق سکھ گھرانے سے تھا لیکن انہوں نے شادی کے لئے مذہب تبدیل کیا اور مسلمان ہوگئی تھی۔اداکار دھرمیندر کا بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور اپنے وقت کے دلکش ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھرمیندر نے ہیما مالینی سے شادی کے لیے 1979 میں اسلام قبول کیا تھا۔بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو  بگ باس کے رنر اپ اور ٹیلی ویژن کی مشہور اداکار وویان دسینا نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا۔ انہوں نے 2022 میں صحافی نورین علی سے شادی کی تھی۔ایک اور بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے بزنس مین عادل خان درانی سے شادی کی۔ راکھی ساونت کی جانب سے مذہب تبدیل کرنے پر 2022 میں تنازع بھی ہوا تھا۔ جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے بعد 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

مزیدخبریں