مسٹر بیسٹ یوٹیوب سے زیادہ چاکلیٹ بیچ کر کماتے ہیں

Mar 11, 2025 | 23:24:PM
مسٹر بیسٹ یوٹیوب سے زیادہ چاکلیٹ بیچ کر کماتے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی آمدن کے بارے میں اکثر سوشل میڈیا پر چرچے ہوتے رہتے ہیں کہ وہ کتنا کماتے ہیں لیکن حالیہ بلومبرگ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسٹر بیسٹ اپنی آمدن کا بڑا حصہ یوٹیوب کی بجائے چاکلیٹ بیچ کر کماتے ہیں۔

 ممکنہ سرمایہ کاروں کو بھیجی گئے دستاویزات کے مطابق، مسٹر بیسٹ کی کمپنی بیسٹ انڈسٹریز ’فیسٹیبلز‘ نامی چاکلیٹ کا کاروبار کرتی ہے جس نے گزشتہ سال تقریباً 250 ملین ڈالر کی فروخت کے ساتھ 20 ملین ڈالر سے زیادہ کا منافع کمایا۔
اس کے علاوہ مسٹر بیسٹ کا میڈیا بزنس بھی ہے جس میں ان کا یوٹیوب چینل اور ایمازون پرائم ویڈیو کا رئیلٹی شو شامل ہیں۔ اس کاروبار میں اچھی فروخت کے باوجود انہیں تقریباً 80 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے،مسٹر بیسٹ جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، نے پچھلے کچھ سالوں سے یوٹیوب اور دیگر سماجی پلیٹ فارمز پر اپنی شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسے کاروبار بنائے ہیں جن کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے،ان کی شاہانہ ویڈیوز پر لاکھوں ڈالر خرچ ہوتے اور چونکہ ہر ایک ویڈیو میں ایک منفرد چیلنج ہوتا ہے، اس لیے ان کا عملہ مسلسل دور دراز مقامات کا سفر کر رہا ہوتا ہے اور پیچیدہ نئے سیٹس بھی تخلیق کرتا ہے۔
کمپنی کے مالی معاملات سے واقف لوگوں کے مطابق مسٹر بیسٹ اپنے مرکزی یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو بنانے کے لیے اوسط 3 سے 4 ملین ڈالر خرچ کرتے ہیں۔
واضح رہے کچھ عرصہ قبل مسڑ بیسٹ کے یوٹیوب چینل کی یوٹیوب آمدن کا مبینہ سکرین شاٹ بھی انٹرنیٹ پر لیک ہوا تھا جس میں ان کی ماہانی آمدن 4 ملین ڈالر دکھائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: محبت اندھی ہوتی ہے،نامور اداکاروں نے اسکو  پانے کیلئےمذہب ہی تبدیل کرلیا