ٹک ٹاک ایک نیا فیچر متعارف،والدین بچوں کے استعمال کا وقت محدود کر سکیں گے

Mar 11, 2025 | 23:40:PM
 ٹک ٹاک ایک نیا فیچر متعارف،والدین بچوں کے استعمال کا وقت محدود کر سکیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک ایک نیا فیچر متعارف کرا رہی ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کا اس پلیٹ فارم کے استعمال کا وقت محدود کر سکیں گے۔یہ فیچر یورپی یونین کے ملکوں میں فوری طور پر لانچ کیا جا رہا ہے۔
 اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق چین کے شہری کی ملکیت سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹک ٹاک کو ایسی شکایات کا سامنا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بہت زیادہ سکرین ٹائم کی وجہ سے نابالغوں کی ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے، کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ فیچر والدین کو ٹِک ٹاک پر رہنے کے لیے وقت کی حد مقرر کرنے یا ٹائم ونڈوز قائم کرنے کی اجازت دیتا ہے، یہ فیچر یورپی یونین کے ملکوں میں فوری طور پر لانچ کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے بعد یہ امریکہ میں بھی ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کو دستیاب ہوگا۔ٹِک ٹاک کی اپڈیٹ مسابقتی ایپ انسٹاگرام کے نقش قدم پر چلتی ہے، جس کی ملکیت فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے پاس ہے۔یاد رہے کہ انسٹاگرام نے کئی ماہ قبل اسی طرح کا فیچر لانچ کیا تھا۔کم عمروں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ’ٹائم آوے‘ بلاک کا آپشن ہوگا جس کو والدین کے اکاؤنٹ سے اجازت کے بعد ہی کھولا جا سکے گا۔ٹک ٹاک اپنی مختصر ویڈیوز کے لیے دنیا بھر میں صارفین میں مقبول ہے اور اس کے ایک ارب سے زیادہ صارفین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محبت اندھی ہوتی ہے،نامور اداکاروں نے اسکو  پانے کیلئےمذہب ہی تبدیل کرلیا