(24نیوز)خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والوں کے جعلی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا انکشاف ہوا ہے، جعلی کورونا وائرس کی رپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نوٹس لے لیا۔
اس حوالے سے پاکستان میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کیلئے نئی ہدایات بھی جاری کردیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جعلی ٹیسٹ رپورٹ والوں نے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا، ان واقعات سے کورونا پر قابو پانے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے والے مسافر تصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں، درست کیو آر کوڈ کے بغیر منفی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس ریٹس کم کر دیئے