حدیبیہ پیپر ملز کیس کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے، اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کچھ بھی کہے فوجداری مقدمہ ختم نہیں ہوتا،ریپ یا قتل کرنے والا 20 سال بعد بھی پکڑا جائے تو ٹرائل ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے سے بنی چودھری شوگر ملز بھی کرائم تھا جو ختم نہیں ہوا،جج صاحبان نے فیصلہ دیا تھا کہ اس کیس کو دوبارہ کھولا نہیں جا سکتا،میرے خیال میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کوئی بھی نئے شواہد لے آئی تو کیس کھل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والوں کے جعلی کورونا ٹیسٹ کا انکشاف