پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا۔۔ جے یوآئی نے حکومتی اتحادی پارٹی سے ہاتھ ملا لیا

May 11, 2021 | 00:31:AM

(24 نیوز)پی ڈی ایم کی سربراہی جماعت جے یو آئی نے حکومتی اتحادی پارٹی  جمعیت علما اسلام سے ہاتھ ملا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو متحرک ہوگئے ۔راشد محمود سومرو کی وفد کے ہمراہ جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ملاقات۔ ملاقات میں جی ڈی اے کے ارکان سندھ اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ ارکان میں معظم عباسی اور بیریسٹر حسنین مرزا شامل۔
 ملاقات میں جے یو آئی نے جی ڈی اے سے مل کر پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کردیا ۔سندھ کے مسائل پر جے یو آئی اور جی ڈی اے ایک ساتھ ملکر کام کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:میلنڈا نے بل گیٹس سے طلاق کیوں لی ۔۔وجہ سامنے آ گئی

مزیدخبریں