انسانی زندگی بچانے سے بڑی کوئی نیکی نہیں، ڈاکٹر ادیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معروف معالج اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے بانی ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ خدا نے انسان کو زمین پر اپنا نائب بنایا ہے، انسانی فائدے اور اُس کی جان بچانے کیلئے جو مدد کی جائے اس سے بڑی نیکی کوئی نہیں ہوسکتا۔
تفصیلات کے مطابق ایک مہم کے ذریعے یہ آگاہی دی جارہی ہے کہ رمضان کا مہینہ ہر ایک کیلئے ایک جیسا نہیں ہوتا، کوئی دُعائیں کرتا ہے تو کوئی دُعائیں لیتا ہے۔ ماہ صیام میں کسی کو مغرب کا انتظار ہے تو کسی کو اپنی زندگی کیلئے اگلی سانس کا۔اِس رمضان سوچیں اُن کا جن کا رمضان آپ (عوام) سے مختلف ہے۔ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ ایس آئی یو ٹی میں 1971ء سے اب تک 2کروڑ 36لاکھ مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ 1985ء سے اب تک 6350 کامیاب ٹرانسپلانٹس کئے گئے جن میں 1214بچے بھی شامل ہیں۔یہ ادارہ 394000 مریضوں کا ڈائلیسیز کرنے والا جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ڈائیلیسز انسٹیٹیوٹ ہے۔ گردے، مثانے، جگر اور دیگر اعضاء کے کینسر میں مبتلا 19500 مریضوں کو علاج کی فراہمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کس شخصیت سے متاثر۔۔بیٹوں کو بھی ان جیسا بنانے کی خواہش