(24نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مستونگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر چھوتو مقام پر نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل امداد علی اور کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کے حملے میں موبائل کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: چمن۔ پولیس موبائل کے قریب دھماکا۔ اہلکار شہید۔5 افراد زخمی