(24نیوز)خیرپور میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانا پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔ پولیس دکانیں بند کروانے پہنچی تو دکانداروں نے شدید مزاحمت کی۔ رات گئے پولیس نے 30 سے زائد دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے لقمان میں ٹی سیکشن پولیس سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لئے لقمان پھاٹک پر پہنچی اور دکانیں بند کروا کر موقع پر موجود افراد کو حراست میں لیا تو دکانداروں نے شدید مزاحمت کرکے پولیس کو یرغمال بنایا اور زیر حراست افراد کو پولیس حراست سے چھڑا لیا۔
خیال رہےبعد ازاں رات گئے ٹی سیکشن پولیس نے دوبارہ کارروائی کرکے 30 سے زائد دکانداروں اور شہریوں کو گرفتار کرکے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما دادن پھلپوٹو کے 3 بیٹوں سمیت 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور سرکاری کام میں مداخلت کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی