شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے:نیب نے خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف و دیگر تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکیلئےخط لکھ دیا۔
نیب لاہور نے خط 28 اپریل 2021 کو نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا۔ خط میں لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔نیب لاہورنےشہبازشریف کوضمانت ملنےکےبعدیہ خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف اور دیگرشریک ملزموں کےنام ای سی ایل میں ڈالےجائیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہدپرمبنی منی لانڈرنگ کیس پرعدالتی کارروائی جاری ہے، شہبازشریف کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ٹرائل میں موجودگی ضروری ہے جبکہ 5 ملزموں کو پہلےہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے طبی بنیادوں پر شہباز شریف کو دو ماہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز نے قہرڈھادیا، 9 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید