شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے:نیب  نے خط لکھ دیا

May 11, 2021 | 10:32:AM

(24نیوز)منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف و دیگر تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں ‏ڈالنےکیلئےخط لکھ دیا۔

نیب لاہور نے خط 28 اپریل 2021 کو نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا۔ خط میں لاہورہائی کورٹ کا ‏فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔نیب لاہورنےشہبازشریف کوضمانت ملنےکےبعدیہ خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف ‏اور دیگرشریک ملزموں کےنام ای سی ایل میں ڈالےجائیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہدپرمبنی منی لانڈرنگ کیس پرعدالتی کارروائی جاری ہے، ‏شہبازشریف کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ٹرائل میں موجودگی ضروری ہے جبکہ 5 ملزموں ‏کو پہلےہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ ‏سناتے ہوئے طبی بنیادوں پر شہباز شریف کو دو ماہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:  اسرائیلی فورسز نے قہرڈھادیا، 9 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید

مزیدخبریں