مدرز ڈے سے نفرت ۔۔اداکار ارجن کپور جذباتی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہاکہ مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر جذبات سے بھرپور کیپشن درج کیا۔یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ارجن بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں تھے۔انہوں نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے، کل مجھے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھے 9 سال ہوجائیں گے لیکن اب بھی میں آپ کے بغیر نامکمل ہوں۔اداکار نے شکستہ لہجے میں لکھا کہ مجھے امید ہے اس تصویر کی طرح آپ اب بھی مسکرا رہی ہیں اور مجھے دیکھ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے اداکار ارجن کپور بھارت کے معروف پروڈیوسر بونی کپور اور مونا شوری کے بیٹے ہیں جبکہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے اور اداکارہ جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی ہیں۔ اداکار کی والدہ مونا شوری کپور 2012 میں انتقال کرگئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور ترک ڈرامہ ’’ارتغرل‘‘ بھارتی ایوارڈ بھی لے اڑا, ویڈیو دیکھیے!