مدرز ڈے سے نفرت ۔۔اداکار ارجن کپور  جذباتی ہوگئے

May 11, 2021 | 11:27:AM

(24نیوز)بالی وڈ اداکار ارجن کپور   نے کہاکہ مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر جذبات سے بھرپور کیپشن درج کیا۔یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ارجن بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں تھے۔انہوں نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے، کل مجھے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھے 9 سال ہوجائیں گے لیکن اب بھی میں آپ کے بغیر نامکمل ہوں۔اداکار نے شکستہ لہجے میں لکھا کہ مجھے امید ہے اس تصویر کی طرح آپ اب بھی مسکرا رہی ہیں اور مجھے دیکھ رہی ہیں۔

واضح رہے اداکار ارجن کپور بھارت کے معروف پروڈیوسر بونی کپور اور مونا شوری کے بیٹے ہیں جبکہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے  اور اداکارہ جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی ہیں۔ اداکار کی والدہ مونا شوری کپور 2012 میں انتقال کرگئی تھیں۔ 
 یہ بھی پڑھیںمشہور ترک ڈرامہ ’’ارتغرل‘‘ بھارتی ایوارڈ بھی لے اڑا, ویڈیو دیکھیے!
 

مزیدخبریں