(24نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ دورہ سعودی عرب سے وزیراعظم نے زکوۃ اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کو حاصل کرنے کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟۔
بلال ہاؤس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا زکوۃ کی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے، عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد اگر ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کے زکوۃ کے چاول کے لائق بنانا کیلئے تھی تو دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرغی 400 روپے کلو سے زائد کر کے عمرے کے لئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے۔
وزیراعظم صاحب، نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے، نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں۔غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: حدیبیہ پیپر ملز کیس:شہباز شریف کیخلاف ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ