پٹڑی کیسے ٹوٹی؟ شالیمار ایکسپریس حادثے سے بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، پٹڑی ٹوٹنے کے باعث پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوےحکام نے بتایا کہ سچاسودا ریلوے کے قریب پٹڑی ٹوٹ گئی ، جس کے بعد پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔حکام کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے7 بجے سے کھڑی ہے، پٹڑی کے ٹوٹنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، کچھ دیر بعد ریلوے ٹریک بحال کرکے ٹرین کوروانہ کر دیا جائے گا۔
یاد رہے رواں سال مارچ میں کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی ، نوابشاہ میں بوگی سے بریک کا ٹکڑا گرکر پٹڑی میں پھنس گیا تھا جبکہ علاقہ مکینوں نے شاہ حسین ایکسپریس کو کچھ دور ہی روک دیا کیونکہ شاہ حسین ایکسپریس کواسی ٹریک سےگزرنا تھا ، علاقہ مکینوں کی کوشش سےشاہ حسین ایکسپریس ممکنہ حادثے سے بچ گئی تھی
یہ بھی پڑھیں: ’’فخرعالم ‘‘جان لیوا حادثے میں بال بال بچ گئے