پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے: گورنر پنجاب

May 11, 2021 | 12:27:PM
ہر بات میں کیڑے نکالنا مخالفین کی عادت ہے
کیپشن: ہر بات میں کیڑے نکالنا مخالفین کی عادت ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ 500 ملین روپے کی سعودی سرمایہ کاری حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے، پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے پارٹی وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، وزیراعظم عمران خان ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات خطے میں خوشحالی اور امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہونگے، کورونا کے باوجود ملکی بر آمدت میں اضافہ معاشی استحکام کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر 500 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گا: شاہ محمود