کوورنا مریضوں کا علاج کرنے والاپھل فروش جعلی ڈاکٹر گرفتار

May 11, 2021 | 12:57:PM

(24 نیوز)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں جعلی ڈاکٹر بن کر کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے پھل فروش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت میں عالمی وبا کرونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں ، اور بیڈ نہ ہونے کے باعث  کرونا کے مریض سڑکوں پر مر رہے ہیں اور ایسی بدترین صورتحال میں بھی فراڈیئے لوگوں کا کام عروج پر اور وہ کسی حال میں اپنےبرا کام چھوڑنے پر راضی نہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناگپور میں پیش آیا ہے جہاں پولیس نے ایک جعلی ڈاکٹر چندن نریش چودھری کو گرفتار کیا ہے جو اپنے جعلی دوا خانے میں کرونا کا علاج کررہا تھا۔پولیس کے مطابق  کرونا مریضوں کا علاج کرنے کے الزام میں گرفتار شخص پہلے پھل اور آئسکریم فروش تھا جو بعد میں الیکٹریشن بن گیا اور پھر ’’ملٹی پرپز سوسائٹی‘‘ کے نام سے کلینک قائم کرلی جہاں وہ مریضوں کا دیسی طریقے سے علاج کرتا تھا۔پولیس بتایا  کہ ملزم گزشتہ پانچ سال سے جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کا علاج کررہا تھا۔پولیس نے ملزم کو مہاراشٹر پریکٹشنرز ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جعلی ڈسپنسری سے آکسیجن کے سلنڈر، سرینج اور دیگر طبی آلات بھی ضبط کرلئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈانسر نورا فتحی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر چھا گئیں
 

مزیدخبریں