وکٹوں کا برابر بٹوارہ،شاہین آفریدی اور نعمان علی کامنفرد ریکارڈ 

May 11, 2021 | 13:29:PM
 شاہ آفریدی اور نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی
کیپشن: شاہ آفریدی اور نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ہرارے ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی،ایک صدی میں پہلی بار دونوں لیفٹ آرم بولرزکے 5،5شکار ریکارڈ کا حصہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے ٹیسٹ میں کمزور زمبابوین ٹیم کیخلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں، ایک صدی میں پہلی بار دونوں لیفٹ آرم بولرزکے 5،5شکار کا موقع بھی اسی میچ میں آیا،شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے حریف ٹیم کی وکٹوں کا برابر بٹوارہ کرتے ہوئے کسی اور کی باری نہیں آنے دی، یوں بائیں ہاتھ کے بولرز نے ایک منفرد ریکارڈ بنا دیا۔

واضح رہے کسی ایک میچ میں 3مختلف بولرز کی 5،5وکٹیں حاصل کرنے کا پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے،اس ریکارڈ میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی حصہ دار بنے، مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی بار 3 بولرز نے اس طرح کا مشترکہ کارنامہ سرانجام دیا۔3میچزمیں 5،5وکٹیں،حسن نے شعیب اخترکا17سالہ ریکارڈبرابرکردیا۔

  ذرائع کے مطابق اس سے قبل برمنگھم ٹیسٹ 1993میں پال رائفل، شین وارن اور ٹم مے نے 5،5شکار کیے تھے،مسلسل 3طویل فارمیٹ کے میچز میں 5،5وکٹیں اڑانے کا اعزاز17سال بعد حسن علی نے حاصل کیا،انھوں نے جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز اورپھر زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرے میچ میں بھی 5،5وکٹیں لیں ٕ،اس سے قبل شعیب اختر نے 2004میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    ہرارے ٹیسٹ۔ پاکستان 426 رنز پر آؤٹ۔ 250 رنز کی سبقت حاصل