بھارت کورونا کی دوسری لہر سے پریشان ہے، مدد کریں، امیتابھ بچن

May 11, 2021 | 13:55:PM
بھارت کورونا کی دوسری لہر سے پریشان ہے، مدد کریں، امیتابھ بچن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھارت کی مدد کریں پورا ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق کورونا وائرس کے بدترین حملے نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس مشکل وقت میں بالی و ڈ کی مشہور شخصیات بھی آگےآکر لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ امیتابھ بچن نےویکس لائیو گلوبل ایونٹ میں حصہ لیا جو کورونا وائرس سے وابستہ ہے، امیتابھ نے ٹویٹر  پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں امیتابھ بچن نے لکھا ہے  کہ’’ اس ایونٹ میں شریک ہوکر فخر محسوس کررہا ہوں اور بھارت کے لئے لڑائی جاری ہے۔ویڈیو میں امیتابھ بچن نے کہا ’’نمسکار، میں امیتابھ بچن ہوں۔میرا ملک ہندوستان کورونا وبا کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔ایک عالمی شہری ہونے کی حیثیت سے میں دنیا کے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کھڑے ہوں۔اپنی حکومتوں اور فارما کمپنیوں سے بات کریں اور انہیں مدد کرنے کی اپیل کریں۔ہر چھوٹی کوشش رنگ لاتی ہے۔امیتابھ نے کورونا ویکسی نیشن کی اہمیت پر بھی زور  دیتے ہوئے لکھا ہےکہ’’ کورونا کو شکست دینے کا واحد راستہ ہے ویکسینیشن‘‘۔
اس کو بھی پڑھیں: خواتین ہوشیار۔۔۔ کیمیکل والی مہندی استعمال کرکے عید خراب نہ کریں