ایران: صدارتی امیدواروں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

May 11, 2021 | 14:07:PM

(24نیوز) ایران میں آج سے صدارتی امیدواروں کے لیے 5 روزہ رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی امیداوروں کی رجسٹریشن ہفتے تک جاری رہے گی۔ اب تک 20 سے زائد شخصیات نے صدارتی انتخاب لڑنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ایرانی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اہل صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 26، 27 مئی کو جاری کی جائے گی۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 18 جون کو ہوں گے۔ایرانی صدر حسن روحانی 2 مرتبہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے، ایران میں مسلسل 3 مرتبہ صدر بننے کی قانون میں اجازت نہیں ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    خطرہ بڑھ گیا۔۔ لاک ڈاؤن مزید دو ہفتے بڑھانے کی تجویز

مزیدخبریں